نو سالہ سلینہ خواجہ جو کہ ایبٹ آباد کی مکین ہیں کا ایک اور شاندار ورلڈ ریکارڈ۔
سلینہ نے اگست کے مہینے میں ’ولیو سر‘ نامی چوٹی سر کر کے قوم کا سر ایک دفعہ پھر فخر سے بلند کر دیا۔ یہ چوٹی چھ ہزار چار سو پینسٹھ میٹر بلند ہے اور سلینہ خواجہ اسے سر کرنے والی دنیا کی پہلی نو سالہ بچی ہے جس نے اپنے والد کے ہمراہ یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔
اس مہم جوئی میں انھیں ٹوٹل گیارہ دن لگے جن میں سے تین دن بیس کیمپ سے اوپر ٹاپ تک جانے کا سفر تھا۔
پہاڑ کی یہ چوٹی شمشال پمیر کے علاقے میں واقع ہے اور اسے بہت کم لوگ سر کر چکے ہیں جن میں ایک جرمن خاتون بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ سلینہ اس سے پہلے ’قزسر‘ چوٹی بھی سر کر چکی ہیں اور ’میرنجانی‘ تو جیسے انکی صبح کی سیر ہوتی ہے۔
سلینہ پانچویں جماعت میں ٹاکنگ ھیڈز انٹرنیشنل سکول، ایبٹ آباد میں پڑھتی ہیں۔