تبدیلی

تحریر: پاوٗلو کوہلو

ترجمہ: قمر خان قریشی

دوسروں سے مختلف ہونا اچھا ہوتا ہے

قدرت ہمیں آواز دیتی ہے: بدلو!

اور وہ لوگ جو اچھی قسمت کے فرشتے سے خوف نہیں کھاتے، جانتے ہیں کہ انھیں ہر حال میں آگے بڑھنا ہے، اپنے سارے ڈر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے۔

اپنے سارے شکوک کے باوجود۔

سارے الٹے الزامات اور تہمات کے باوجود۔

ساری دھمکیوں کے باوجود۔

وہ اپنی قدروقیمت اور تعصبات دونوں کا سامنا کرتے ہیں۔ وہ اپنے پیاروں کی نصیحتیں بھی بڑے آرام سے سنتے ہیں، جو کہتے ہیں:

‘ایسا کرنے کی آخر ضرورت ہی کیا ہے؟ تمھارے پاس ضرورت کی ہر چیز موجود ہے: تمھارے والدین کا پیار، تمھاری بیوی اور تمھارے بچے، یہ روزگار جسے حاصل کرنے میں تم نے ایک عمر لگائ ہے۔ کسی ناآشنا جگہ پر ایک اجنبی بننے کا رسک لینے کی قطعی کوئ تک نہیں بنتی۔’

تاہم، وہ پھر بھی پہلا قدم اٹھا لیتے ہیں، کبھی تجسس کے مارے اور کبھی کسی مقصد کے تحت، مگر عموماٰ کسی مہم جوئ کی بےلگام آرزو کی تکمیل کے لئے۔

راہ میں آنے والے ہر موڑ پر، وہ مزید خوف محسوس کرتے ہیں مگر بیک وقت انھیں تعجب اور حیرانی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے: وہ پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور خوش ہو جاتے ہیں۔

خوشی! اللہ تعالیٗ کی عطاکردہ عظیم نعمتوں میں سے ایک ہے۔ اگر ہم خوش ہیں تو ہم سیدھے رستے پر ہیں۔

شکوک کے باوجود۔

الزامات اور تہمات کے باوجود۔

دھمکیوں کے باوجود۔

Leave a Comment

Verified by MonsterInsights