تم ہی تو ہو

تحریر: قمر خان قریشی

کیا آپکو معلوم ہے کہ آپ اس دنیا میں کیسی زندگی گزارنے آۓ ہیں؟ گھبرائیں نہیں اور پڑھتے رہیۓ کیونکہ میں آپکو کوئ تبلیغ کرنے نہیں جا رہا۔

جی تو یہ پوسٹ آپکو یہ بتانے کے لۓ لکھی جا رہی ہے کہ آپ ایک بہت ہی اعلٰیٰ زندگی گزارنے کے مستحق ہیں نہ کہ ہمہ وقت پریشانیوں اور مصیبتوں میں گھرے رہنے کے۔ آپکے لۓ وہ سب کچھ یہ قدرت ہر وقت کرنے کو تیار رہتی ہےجس کی آپکو تمنا ہوتی ہے جیسے کہ ایسا کام جسے آپ خوشی خوشی ہر وقت کرنا چاہتے ہیں یا کسی کام کی بر وقت تکمیل یا ایک زبردست قسم کا رشتہ یا بہت سارا پیسہ، صحت یا ناموری۔ آپکے یہ سارے خواب پورے ہو سکتے ہیں چاہے آپ کوئ کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں، دنیا گھومنا چاہتے ہیں، گھرے بپھرے سمندر میں کشتی رانی کرنا چاہتے ہیں، ڈانس سیکھنا چاہتے ہیں، چائنیز زبان بولنا چاہتے ہیں یا سائنسدان، موجد، ڈاکٹر وغیرہ بننا چاہتے ہیں۔

یہ سب کرنے کے لۓ آپکو کچھ خاص کرنے کی ضرورت نہیں ہے بس آپنے ایک کام کرنا ہے اور وہ یہ ہے کہ صبح ہنستے مسکراتے اٹھنا ہے پوری خوشی اپنے اندر سموۓ ہوۓ، آپکو باقاعدہ ہنسنا پڑے گا وہ بھی دل سے اندر سے، آپکو خود کو یہ باور کرانا پڑے گا کہ میں ایک مضبوط اور محفوظ انسان ہوں اور میرے جیسا کوئ دوسرا نہیں ھے، جی ھاں چاہے باھر کے حالات کیسے بھی کیوں نہ ہوں آپکو آل از ویل کا ورد کرنا پڑے گا اور آپ فوری طور پر بہت بہتر محسوس کرنا شروع کر دیں گے۔ اسکا فی الحال یہ مطلب ھر گز نہیں کہ آپ کے سارے مسئلے یک دم حل ہو جائیں گے مگر آپ کے اندر ایک طاقت ایک بھر پور توانائ آجاۓ گی جو اس کائنات میں چھپے تمام تر مثبت عناصرکو آپکے حق میں ایکٹیویٹ کر دے گی اور آہستہ آہستہ آپکی زندگی کے سارے معاملات اپنے ہاتھ میں لے لے گی۔

آپ اس لۓ پیدا نہیں ہوۓ کہ ایک محدود توانائ لۓ ساری عمر گزار کر مر جائیں اور نہ ہی اس لۓ کہ ہر وقت ڈرتے ڈرتے پریشانی کا لبادہ اوڑھے رہیں اور سسک سسک کر ایک دن ہار مان لیں۔

آپکی ساری خواہشیں، آپکے سارے خواب ہر وقت آپکے ارد گرد منڈلا رہے ہوتے ہیں بس آپ انھیں پہچان نہیں پاتے۔ جو کچھ بھی آپ دل سے چاہتے ہیں اسے حاصل کرنے کی طاقت بھی صرف آپکے اندر ہی ہوتی ہے۔

پرینٹس ملفورڈ کہتا ہے، “ایک بہت بڑی سپریم طاقت جو اس کائنات کو پر حکمرانی کر رہی ہے، آپ اسی طاقت کا ایک حصہ ہیں”۔

اپنی زندگی کا جادو سیکھیں اور اسے بڑھنے دیں۔

یاد رکھیں زندگی بہت سادہ سی ہے۔ یہ صرف دو چیزوں سے بنی ہے؛ مثبت اور منفی۔ اگر آپکی زندگی میں مثبت چیزوں سے زیادہ منفی چیزیں ہیں تو ضرور کچھ گڑبڑ ہے اور آپکو اسکا ادراک ہے لیکن ہم میں سے اکثریت نے آنکھیں بند کی ہوتی ہیں۔

کچھ تو کرنا پڑے گا۔

اکثر لوگ جو ایک عظیم زندگی گزار رہے ہوتے ہیں انھیں یہ معلوم نہیں ہوتا کہ انھوں نے ایسا کیا کیا جس نے انھیں اتنا کامیاب کر دیا۔ لیکن کچھ تو کیا، کچھ تو تھا جس کی وجہ سے انکی زندگی صرف اور صرف مثبت کو ہی کھینچتی چلی آئ۔ ان لوگوں نے اس طاقت کو استعمال کیا جو انکی زندگی میں رنگ بھرتی چلی گئ۔

محبت۔

بغیر کسی استثناء کے، ہر وہ شخص جو ایک خوبصورت زندگی گزار رھا ہے، نے محبت کو اپنی سیڑھی بنایا۔ اس زندگی میں تمام تر مثبت اور اچھی چیزوں کو حاصل کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے اور وہ ہے؛ محبت ایسی محبت جس میں کوئ شرطیں نہیں، کوئ اگر مگر نہیں۔

پرینٹس ملفورڈ دوبارہ کہتا ہے، “محبت ایک ایسا عنصر ہے جسے جسمانی طور پر دیکھا یا چھویا نہیں جا سکتا لیکن یہ ویسی ہی ایک حقیقت ہے جیسے کہ ہوا یا پانی۔ یہ ایک حرکت کرتی جیتی جاگتی طاقت ہے جو بالکل سمندر کی لہروں کی طرح چلتی رہتی ہے”۔

پیار کی طاقت۔

پیار کی وہ قسم جسکی بات دنیا کے جانے مانے مفکرین اور مسیحا کرتے ہیں، اس محبت سے یکسر مختلف ہے جسے ایک عام آدمی سمجھتا ہے۔ محبت صرف ایک احساس کا نام نہیں مگر ایک مثبت طاقت کا نام ہے۔ محبت کمزور، لاغر یا نرم نہیں ہوتی اور یہ محبت صرف ایک ہے نہ کہ سینکڑوں مختلف اقسام کی۔

محبت ایک ایسی بھرپور طاقت ہے جو آپکو آگے بڑھاتی رہتی ہے۔ آپ جو بھی بننا چاہتے ہیں، کرنا چاہتے ہیں، پانا چاہتے ہیں؛ محبت سے ممکن ہوتا ہے۔ محبت کے بغیر آپ ہل بھی نہیں پاتے۔

پیئر سیلھرڈ کہتا ہے، “محبت سب سے زیادہ طاقتور اور ابھی تک کائنات کی ایک سب سے زیادہ مخفی توانائ ہے۔”

یہ دنیا قدرتی قوانین کے طابع ہے۔

کھنچاؤ کا قانون۔

بڑے سے بڑا اور چھوٹے سے چھوٹا-یہ کھنچاؤ کا قانون کا ہی ہے جس نے کائنات کے ہر ستارے کو بڑے پیار سے پکڑا ہوا ہے اور اسی پیار کی وجہ سے ہر ذرہ وجوہ پزیر ہوتا ہے۔ سورج کی محبت یا کھنچاؤ کی طاقت سیاروں کو جکڑے ہوۓ ہے۔ کشش ثقل کی محبت اور کھنچاؤ کی وجہ سے میں، آپ، تمام جاندار و اشیاء، پھول پھل اس زمین سے جڑے ہوۓ ہیں۔

نیوٹن کہتا ہے، “ہر عمل کا برابر اور متضاد دوسرا عمل ہوتا ہے۔”

محبت کی زبردست طاقت۔

کھنچاؤ محبت ہے۔ دینے کا ہر عمل حاصل کرنے کے الٹ عمل کو جنم دیتا ہے اور جو آپ دیتے ہیں اسکے برابر آپکو واپس مل کر رہتا ہے۔

مثبت دیں مثبت لیں۔ منفی دیں منفی لیں۔

حضرت عیسٰی کا قول ہے، “دو اور تمھیں دیا جاۓ گا۔۔۔اور اسکا پیمانہ تمھارے پیمانے کے برابر ہو گا۔”

 آپ ایک مقناطیس ہیں۔

کائنات کا قانون کبھی ہار نہ مانتے ہوۓ آپکے دیۓ ہوۓ کو بنیاد بنا کر آپکو ہر وہ شے فراہم کرتا ہے جسکے آپ حقدار قرار پاتے ہیں۔

آپ ایک زبردست قسم کی مقناطیسیت کے ذریعے حالات پیدا کرتے ہیں جن میں آپکی دولت، صحت، رشتے، نوکری اور ہر وہ واقعہ اور تجربہ شامل ہوتا ہے جسکی بنیاد پر آپ کے خیالات اور احساسات فضاء میں جا رہے ہوتے ہیں۔

مہاتما گاندھی کہتے ہیں، “مجھے نہیں معلوم کہ کب یہ انسانیت خود سے محبت کا قانون کو مان لے گی لیکن یہ بات مجھے تنگ نہیں کرتی۔ یہ قانون کام کرتا رہے گا بالکل ایسے ہی جیسے قانون ثقل کام کرتا ہے، چاہے ہم مانیں یا نہ مانیں۔

جو آپ چاہتے ہیں اسکے بارے میں بات کریں۔

جب آپ پیسے سے جڑی اپنی مشکلات کا ذکر کرتے ہیں، کسی پیچیدہ رشتے کی بات کرتے ہیں، کسی بیماری سے پریشان ہوتے ہیں یا آپکے کاروبار کا منافع کم ہے تو یقین مانۓ آپ اس بارے میں قطعآ بات نہیں کر رہے جس سے آپکو محبت ہے۔

حضرت عیسٰی کا ایک اور قول ہے، “پھر تم کو سچائ کا پتہ چل جاۓ گا اور سچ تم کو آزاد کر دے گا۔”

شکر الحمداللہ۔

ہمیں ہر چیز جو کے ہمیں میسر ہے کے لۓ ہر وقت شکر ادا کرتے رہنا چاہیۓ کہ یہی کامیابی کا اصل راز ہے۔

کہو، الحمداللہ

Leave a Comment

Verified by MonsterInsights