دگنی قیمت

تحریر: پاوٗلو کوہلو

ترجمہ: قمر خان قریشی

 

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک اونٹوں کا بیوپاری کسی گاوٰں میں کچھ جانور بڑی مناسب قیمت پر فروخت کرنے کے لئے پہنچا۔

مسٹر ہوسپ کے علاوہ، ہر کسی نے کم از کم ایک اونٹ خرید لیا۔

کچھ عرصہ بعد، کسی اور بیوپاری کا بھی اسی گاوٰں میں آنا ہوا، جس کے پاس بھی چند اعلیٰ قسم کے اونٹ تھے لیکن انکی قیمت بہت زیادہ تھی۔

اس بار، مسٹر ہوسپ نے کچھ جانور خرید لئے۔

‘تم نے اس وقت کوئ اونٹ نہیں خریدا جب وہ تقریباٗ مفت میں مل رہے تھے، اور اب تم دگنی قیمت ادا کر رہے ہو،’ اسکے دوستوں نے احتجاج کیا۔

‘وہ سستے جانور اس وقت میرے لئے کافی مہنگے تھے کیونکہ میرے پاس انھیں خریدنے کے پیسے نہیں تھے،’ مسٹر ہوسپ نے جواب دیا، ‘یہ جانور اب مہنگے لگ رہے ہیں مگر میرے لئے انتہائ مناسب ہیں کیونکہ میرے پاس آج انھیں خریدنے کے لئے ضرورت سے زیادہ پیسے موجود ہیں۔’

Leave a Comment

Verified by MonsterInsights