بانس کا صبر

جب بانس کا بیج بو دیا جاتا ہے تو آپکو تقریبآ 5 برس تک ایک چھوٹے سے تنکے کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا۔ یہ اس لۓ ہوتا ہے کہ بانس کی ساری نشونما زیر زمین ہو رہی ہوتی ہے؛ اسکی جڑیں ایک بڑے پیچیدہ نظام کے تحت زمین کے اندر ہی چاروں طرف پھیل رہی ہوتی ہیں۔

5 سالوں کے اختتام پر اچانک یہ بانس کا چھوٹا سا پودا 25 میٹر کی تقریبآ ناممکن اونچائ کو پہنچ جاتا ہے۔

ہماری نجی اور کاروباری زندگی بھی اسی بانس کی طرح ہوتی ہے۔ آپ اپنی ترقی اور بہبود کے لۓ دن رات کام کرتے ہیں، اپنا وقت لگاتے ہیں، جان مارتے ہیں اور جو کچھ بھی بن پڑے کر گزرتے ہیں، مگر اکژ اوقات آپکو ہفتوں، مہینوں بلکہ سالوں تک کچھ نظر نہیں آتا۔ لیکن اگر آپ صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور محنت کرتے رہیں تو آخر کار آپکا بھی پانچواں سال شروع ہو جاتا ہے اور اپنے ساتھ ایسی بہترین تبدیلیاں لے کر آتا ہے جن کے بارے میں آپ نے کبھی سوچا تک نہیں ہوتا۔

یاد رکھیں کسی کو بھی کامیابی کا زینہ عبور کرنے کے لۓ بہت ہمت اور حوصلہ درکار ہوتا ہے لیکن اسکے ساتھ ساتھ اپنے وجود کے اندر اتنی گہرائ پیدا کرنا پڑتی ہے کہ جس کو ساتھ لۓ آپ زمین میں دفن ہو جائیں

Leave a Comment

Verified by MonsterInsights