میں آپکو ناراض نہیں کرنا چاہتا

میں آپکو ناراض نہیں کرنا چاہتا!

تحریر: پاوٗلو کوہلو

ترجمہ: قمر خان قریشی

آپکو معافی اور درگزر کرنے کی طاقت اور اہمیت کا اندازہ اسوقت تک نہیں ہو سکتا جب تک خود آپکو کسی نے معاف نہ کیا ہو۔ مندرجہ ذیل ایک چھوٹی سی کہانی میرے اس دعویٰ کو ثابت کرے گی:

کسی مقدس جگہ کی زیارت کے دوران ایک نیک شخص کو خدا کی موجودگی کا احساس ہونے لگا اور بے خودی کے عالم میں وہ سجدہ ریز ہوکر دعا مانگنے لگا: ‘اے میرے خدا، میں زندگی میں صرف ایک خواہش رکھتا ہوں کہ آپ مجھے ایسے فضل و اکرام سے نواز دیں کہ میں کبھی آپکو ناراض نہ کر پاوٰں۔’

‘میں تمھیں ایسا فضل کبھی نہیں دوں گا۔’ خدا نے جواب دیا۔ ‘اگر تم مجھے ناراض نہیں کرو گے تو میرے پاس تمھیں معاف کرنے کا کوئی جواز نہیں ہوگا، اور اگر میرے پاس ایسی کوئی وجہ نہ ہوگی تو تم بھی جلد ہی دوسروں کی غلطیوں کو معاف کرنے اور انکی کی گئی زیادتیوں کو درگزر کرنے کا سبق بھول جاوٗ گے۔’

‘اسلئے اپنے رستے پر پیار و محبت کے ساتھ گامزن رہو اور مجھے میری رحمت دکھانے کا موقع دیتے رہو تاکہ تم بھی یہ پارسائی و نیکی نہ بھول جاوٗ۔’

Leave a Comment

Verified by MonsterInsights