پہاڑوں کی شہزادی، سلینہ خواجہ، ایک بار پھر سے کچھ خاص کرنے نکل پڑی ہے اور اس دفعہ اسکے ساتھ پاکستان کی ایک اوربہادر بیٹی، ‘ثمر خان’ بھی ہے۔
یہ دونوں، سلینہ کے والد، یوسف خواجہ کے ہمراہ، ‘وادئ ہوپر’ پہنچ چکی ہیں۔ جہاں یہ چار روزہ قیام کے دوران بھرپور ٹریننگ کریں گی۔ اور یہ کوئی عام ٹریننگ نہیں ہے کیونکہ اس کی بدولت یہ مزید چوٹیاں سر کرنے کے قابل بن جائیں گی، جن میں ماوٗنٹ ایورسٹ بھی شامل ہے۔ اور اس ٹریننگ کے اختتام پر انھیں ایک عدد سرٹیفیکیٹ سے نوازا جائے گا، جو پوری دنیا میں کہیں بھی قابل قبول ہو گا اور جسے دکھا کر یہ امریکہ، کینیڈا اور کسی بھی ملک کی کوئی بھی چوٹی بنا کسی رکاوٹ کے سر کر پائیں گی۔ مگر یاد رہے کہ پاکستان کی یہ بہادر اور خوددار بیٹی اپنی مدد آپ کے تحت اتنا کچھ کر گئی ہے مگر اتنی شہرت کے باوجود کسی حکومت یا شخصیت نے اسکی کسی بھی قسم کی مالی معاونت نہیں کی جو ایک مایوس کن صورتحال ہے کیونکہ اس طرح سے اسکے خواب ادھورے رہ جائیں گے۔