سلینہ خواجہ کا تعلق پاکستان کے علاقے ایبٹ آباد سے ہے اور یہ صرف ۹ سال کی ہیں۔ سلینہ نے ایک ایسا زبردست کارنامہ سرانجام دیا ہے جو بڑے بڑے سورما بھی سوچ کر گھبرا جاتے ہیں۔ سلینہ خواجہ نے ۲۱ فروری ۲۰۱۸ کو قزسر چوٹی جو 5765 میٹر بلند ہے، سر کر کے ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا ہے۔ اور مزید حیران کن بات یہ ہے کہ انھوں نے یہ کام سخت سردیوں کے موسم میں کیا ہے جب وہاں کا درجہ حرارت منفی 40 ڈگری ہوتا ہے.
سلینہ اپنے اس کارنامے پر بہت خوش اور مزید پر اعتماد نظر آتی ہیں اور اسکے فوراٗ بعد انکا ارادہ منگلنگ چوٹی سر کرنے کا ہے جو 6050 میٹر بلند ہے اور اسکے بعد وہ سپینٹک چوٹی چڑھیں گی جسکی بلندی 7027 میٹر ہے۔ اسی طرح 2019 میں سلینہ ماوٗنٹ ایورسٹ سر کر کے ایک اور سب سے بڑا ورلڈ ریکارڈ بنانا چاھتی ہیں۔ جس میں ہم سبکی دعائیں اور نیک تمنائیں شامل ہیں۔
یاد رہے کہ سلینہ کے ان تمام مشن میں انکے والد، یوسف خواجہ انکے ہمراہ ہوتے ہیں